Prophet Muhammad (PBUH) – 6

By November 29, 2020 December 24th, 2020 Projects

Coming soon…

اس وقت آپ کے سامنے چھٹا آرٹ ورک موجود ہے۔یہ آرٹ ورک نبی کریم   صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک پہ سنہری جالیوں کے موضوع  پر مشتمل ہے۔اگرآپ پہلے والے پانچ آرٹ پیس کا مشاہدہ کریں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اُن آرٹ ورک میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 63 سالہ زندگی کے مختلف ادوار کی پیپر کٹنگ آرٹ میں مختصر منظر کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ تمام آرٹ ورک گولڈن اور بلیک ورق کو کاٹ کربنایا گیا ہے۔ ان آرٹ پیس میں سے ہر آرٹ پیس ایک مکمل سٹوری اور واقعہ پیش کرتا ہے۔اور یہ تمام آرٹ ورک  پیپر کٹنگ آرٹ کی صورت میں توصیف احمد ڈاٹ کام پر 6 پراجیکٹ کی صورت میں دستیاب ہے۔

جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ چھٹا آرٹ ورک سنہری جالیوں کے موضوع پر ہے۔موضوع کے اعتبار سے چھٹا آرٹ پیس میرا اور آپ کا پسندیدہ آرٹ ورک ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ ہماری زندگی عشق رسول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شروع ہوتی ہے اور عشق رسول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر ہی ختم ہوتی ہے۔دنیا کا شاید کوئی ایسا مسلمان نہ ہوگا جس کی آنکھیں نبی کریم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر پر نم نہ ہوتی ہونگی اور جس کی آنکھیں آپ   صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر پر چھلک نہ جاتی ہوں۔چونکہ یہ سنہری جالیاں ہمارے نبی کریم   صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرہ مبارک سے متصل ہیں اس لیے عقیدت اور محبت کا یہ تقاضا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہر چیز سے محبت کی جائے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک سے جالیوں کا فاصلہ تقریباً تین میٹر کا ہے۔سب سے پہلے سلطان رکن الدین بیبرس نے 668  ھجری میں حجرے کے گرد فولادی جالیاں نصب کراوئی تھی۔ یہ فولادی جال 886 ھجری میں حرم نبوی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔ اور اس کی جگہ موجودہ سنہری جالیاں نصب کی گئی تھیں۔ اس آرٹ پیس میں جالی مبارک کے بالکل اوپر اشھد ان لا الہ الا اللہ و اشھد ان محمد رسول اللہ دکھایا گیاہے۔جالی مبارک کے بالکل بائیں جانب خوبصورت اور بڑے حجم کے پھول دکھائے گئے ہیں۔یہاں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پھولوں سے تشبیہ دی گئی ہے۔ بلاشبہ یہ پھول آپ کی زندگی میں ہی کھل گئے تھے۔لیکن جالی مبارک کے ساتھ پھولوں کو ظاہر کرنے کا یہ بھی مقصد تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پھولوں کو اپنی جدائی دے کر گئے تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیں صحیح معنوں میں حضور  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت، احترام اور تابعداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ یا اللہ ہم نیکی دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں بدی نہ دکھانا۔ہمیں اپنے فضل و کرم اور نورکے وہ مناظر دکھا کہ جس کے بعد ہمیں تیری رحمت کے دائرے میں داخل ہوجائیں۔یا اللہ ہمیں دشمن کے شر سے محفوظ رکھ۔ آمین یا رب العالمین۔

admin

Author admin

More posts by admin